نیدرلینڈ کی مشہور خاتون باکسر نے اسلام قبول کرلی

روٹرڈیم: نیدرلینڈ کی باکسنگ سٹار روبی جیسیاہ میسو نے اسلام قبول کرلیا، باکسر نے اس خبر کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق جیسیا نے ایک عیسائی خاندان میں جنم لیا تھا تاہم کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کیا تھا اور اسلامی تعلیمات نے انہیں باضابطہ طور پر اس مذہب کو قبول کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے اپنے گواہوں کی موجودگی میں ایک مقامی مسجد میں اسلام قبول کیا ۔روبی کی باحجاب تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کی جانب سے انہیں محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ روبی کو کِک باکسر اور ’’دی لیڈی ٹائیسن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔2016ء میں ایک خوفناک کار حادثے میں روبی کی گردن ٹوٹ گئی تھی جس کے باعث ان کا کک باکسنگ اور مارش آرٹس کیریئر خطرے میں پڑ گیا ،ڈاکٹرز نے سرجریز کے ذریعے ان کی گردن میں پلیٹس ڈالیں جس کے بعد وہ بہتری کی جانب آئیں تاہم سرجری کے بعد اب بھی وہ اپنی گردن کو مکمل طور پر نہیں ہلا سکتی ہیں۔کئی ماہ کی جسمانی اورذہنی بحالی اور فزیو تھیراپی کے بعد روبی اس قابل ہوئیں کہ اپنا کک باکسنگ کیریئر دوبارہ شروع کرسکیں جب کہ اس حادثے سے بھی صحت یاب ہوئیں۔